قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں شہید کا مکان مسمار کردیا

250
فلسطین: قابض فوج نے شہید کا مکان ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے‘ 16 سال قید کی سزا پانے والے امجد جبارین کمرہ عدالت میں موجود ہیں
فلسطین: قابض فوج نے شہید کا مکان ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے‘ 16 سال قید کی سزا پانے والے امجد جبارین کمرہ عدالت میں موجود ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ پناہ گزیں کیمپ میں شہید فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے صہیونی پولیس نے قلندیہ کیمپ پر دھاوا بولا اور مکان مسمار کرنے سے قبل شہید حسن ابو علی کے خاندان کو گھر سے زبردستی نکال دیا۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے صحافیوں کو مکان کی تصاویر بنانے سے روک دیا۔ اسیر ابو علی کو اسرائیلی فوج نے اگست 2011 ء میں شہید کر دیا تھا۔ دوسری جانب صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں آبادکاروں پر حملوں کے الزام میں 7فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔