سینیٹرسراج الحق کا شہباز شریف کوٹیلی فون،نواز شریف کی صحت بارےدریافت کیا

502

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نےشہباز شریف سےٹیلی فون کیا اورنواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔اس موقع پر میاں شہباز شریف نے کہاکہ ڈاکٹر سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بیماری کی اصل وجوہات دریافت کریں،ڈاکٹرز ابھی تک میاں نواز شریف کی بیماری پر قابو نہیں پا سکے۔

سینیٹر سراج الحق نے میاں نواز شریف کی صحت کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔