واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع

82

سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس جی سی نےواجبات کی عدم آدائیگی پرگیس منقطع کرنے کا بڑاآپریشن شروع کردیا ہے جس کے پہلےمرحلے میں سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ایس ایس جی سی نے عباسی شہیداسپتال،سندھ گورنمنٹ اسپتال،سول سرجن اوررتھ فاؤاسپتال سول ٹراماسینٹرکی گیس منقطع کردی ہے۔

ایسی ایس جی ترجمان کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال پردوکروڑروپےواجب الادا ہیں اورکئی سال سے ادائیگی نہیں کی گئی۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ عنقریب چند اور بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔