زیادہ بچوں کی ماں ہیروئن قرار گولڈ میڈل اور معاوضہ کی بھی حقدار

441

قازقستان: دنیا میں کہیں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے پر سخت پابندی اور کہیں 7سے زائد بچے پیدا کرنے والی ماں ہیروئن قرار اور گولڈ میڈ ل کی حقدار قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت سمیت دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اجازت نہیں یا اس عمل کو برا سمجھا جاتا ہے بھارت میں حال میں اس حوالے سے ایک اعلان کیا گیا کہ 2 سے زائد بچوں والے افراد سرکاری نوکری کے اہل نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب قازقستان ایک ایسا ملک ہے جہاں حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے کو فروغ دیتی ہے  حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے والی ماؤں کو معاوضہ اور میڈلز بھی دیتی ہے۔ اس پروگرام کا نام ’مدر ہیروئین پروگرام‘ ہے ۔

قازقستان کی حکومت نے بچوں کی افزائش کو فروغ دینے اور ماؤں کو میڈلز سے نوازنے کے حوالے سے کچھ اصول بنائے ہیں یعنی 6 بچوں کی ماؤں کو سلور میڈل جبکہ 7 یا زائد بچے پیدا کرنے والی خاتون کو گولڈ میڈل دیا جاتا ہے۔

حکومت ان تمام خواتین کو زندگی بھر معاوضہ بھی فراہم کرتی ہے جنہوں نے زیادہ بچے پیدا کرنے پر میڈل حاصل کیا ہوتا ہےمگر جس خاتون کے4 سے کم بچے ہوں تو انہیں حکومت ماہانہ معاوضہ نہیں دیتی۔

قارقستان کے سوشل اور لیبر پروگرام سے تعلق رکھنے والی اکسانا ایلوسیزووا کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی یہی پالیسی ہے کہ زیادہ بچے پیدا کیے جائیں۔