مریم نوازکو پے رول پر رہا کردیا گیا

293

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو حکومت کی خصوصی اجازت پر نوازشریف سے ملاقات کے لیے رہا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کوسروسز اسپتال میں زیرعلاج ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے رہا کیا گیا ہے،مریم نواز کو ایک گھنٹے کیلئے رہا کیا گیا ہے۔

مریم نوازکو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال پہنچایاگیاجہاں انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کرائی جائے۔