مہنگائی کےذریعے معاشی قتل کیا جارہا ہے، بلاول

297

تھرپارکر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ مہنگائی کےذریعےہرطبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،عمران اور اُس کے سہولت کاروں کو گرانے نکلے ہیں۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں خطاب کرکے بہت خوشی ہورہی کیونکہ تھروالوں نے انگریزسرکار کے خلاف بغاوت کی جنگ لڑی تھی، یہ محبت، امن اور مہمان نوازوں کا شہر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کا راج ہے، جمہوری، معاشی اور سیاسی حقوق پر حملے ہورہے ہیں اور ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہا ہے، ناقص پالیسی کی وجہ سے عوام کاگلا گھونٹا جارہاہے، آج ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں اس لیے وہ عمران خان اور اس کے سہولت کاروں کوگرانے کے لیے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے باہر نکلا ہوں، آج جمہوریت خطرے میں ہے اور سب کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جارہا ہے، کٹھ پتلی حکومت گرائیں گے اور عوامی حکومت لائیں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہکٹھ پتلی ستارے والے عمران خان کی پالیسی کا ساتھ دے رہے ہیں، حکومت نے کشمیر کا سودا بھی کردیا، کوئی بھی غیرت مند پاکستانی ان کو معاف نہیں کرے گا۔