ریاض میں عرب اور دیگر ممالک کی عسکری قیادت کا اجلاس

122
ریاض: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اپنے وفد کے ساتھ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کررہے ہیں
ریاض: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اپنے وفد کے ساتھ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیجی ریاستوں اور دیگر مسلمان ممالک کی عسکری قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں ہونے والی سلامتی و دفاع کانفرنس میں مصر، اردن، پاکستان، برطانیہ، امریکا، فرانس، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، اٹلی، جرمنی، نیوزی لینڈ اور یونان کی افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ عسکری قیادت نے سمندری اور فضائی تحفظ پر زور دیااور ایرانی پالیسیوں کے تناظر میں خطے کی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کے آغازمیں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید رویلی نے کہا خلیج کے سمندر سے دنیا کے 20فیصد تجارتی قافلے گزرتے ہیں اور یہ خطہ جو دنیا کی توانائی کی 30 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے۔ کانفرنس میں خلیج میں ایرانی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، جب کہ اختتام پر عالمی عسکری قیادت کو سعودی تنصیبات پرحملوں میں استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاردکھائے گئے۔