وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور مالدیپ چیمبر کے درمیان معاہدہ

767
نائب صدر مسلم محمدی اور مالدیپ چیمبر کے نائب صدر مسر آدم مفاہمتی یاداشت کی دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں
نائب صدر مسلم محمدی اور مالدیپ چیمبر کے نائب صدر مسر آدم مفاہمتی یاداشت کی دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی وائس ایڈ مرل (ریٹائر ڈ) وسیم اکرم کی دعوت پر ما لدیپ کے دورے پر تھے جس کا مقصد دو مسلم ممالک پاکستان اور مالدیپ کے در میان تعلقا ت کو استوار کر نا اور نئے شعبو ں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مسلم محمدی بھی صدر ایف پی سی سی آئی کے ہمراہ تھے ۔ دور ے کے دوران انہو ں نے سیا حت ، ہو ٹلنگ ، کنسٹر کشن، سی فوڈاور دوسرے سیکٹر ز سے متعلقہ کا روباری شخصیات سے ملا قا ت کی اور ما لدیپ کے لیے پہلے ڈرائی فروٹ کا ٹرائل آرڈر بھی حاصل کیا۔ دورے کے دوران ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی اور نائب صدر مسلم محمدی نے مالدیپ نیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے عہدیداران سے ملاقا ت کی اور با ہمی دلچسپی کے امور با لخصو ص تجا رتی تعلقا ت میں اضا فے اور مختلف شعبو ں جیسا کہ ما ہی گیر ی، سیا حت اور تعمیرات میں تعاون سے متعلق تبا دلہ خیال کیاگیا ۔ دو نو ں چیمبر ز نے پاکستا ن مالدیپ جو ائنٹ بز نس کو نسل کے قیا م اور فعال کر نے پر بھی اتفا ق کیا تا کہ دو نو ں ممالک کے در میان نجی شعبے میں B2B کے ذریعے interaction کو بڑھا یا جا سکے اور تجا رتی وفود کا تبا دلہ کیا جا سکے۔ دو نو ں نیشنل چیمبر نے میٹنگ کے دوران مفا ہمتی یا دداشت پر بھی دستخط کیے جس کا مقصد تجا رت ، سر مایہ کاری ، ٹیکنا لو جی ، نقل وحمل میں تعا ون کو بڑھانا ، معلو ما ت کا تبا دلہ اور ایک دو سرے کی تجا رتی سر گر میو ںمیں شر کت ہے ۔مفا ہمت نا مے پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مسلم محمدی اور مالدیپ چیمبر کے نائب صدر مسر آدم نے صدر ایف پی سی سی آئی انجینئردارو خان اچکزئی اور مالدیپ چیمبر کے صدر اسماعیل آصف کی مو جودگی میں کیے ۔ اپنے بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان اور مالدیپ دو نو ں سارک اور OICبلاک کے ممبر ہو نے کے باوجو د ان کے معا شی وتجا رتی تعلقا ت ممکنات سے بہت کم ہیں۔ جس کی وجہ روابطہ کی کمی اور کمزور connectivityہے ، مالدیپ کی بڑھتی ہو ئی معیشت کا انحصار سیا حت اور ما ہی گیری پر ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہاکہ مالدیپ کی 99فیصد آبادی مسلم ہے ما لدیپ میں حلال اشیا ء کا حوالہ دیتے ہو ئے صدرایف پی سی سی آئی نے کہاکہ دو نو ں ممالک کے در میان با ہمی تجا رت کا حجم 5.9 ملین ڈالر ہے جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ با ہمی تجا رت کا حجم کا پاکستان اور مالدیپ کی تجا رت میں contribution ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔ اجنا س، پھل، سبز یا ں ، گو شت ، ٹیکسٹائل، چمڑا، آلا ت جراحی اور ادویات وغیرہ میں پاکستان کے پاس صلا حیت ہے کہ وہ ما لدیپ کو برآمد کر سکے۔