جے آئی یوتھ شمالی کے تحت سرجانی ٹاؤن میں مفت طبی کیمپ

259
جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت سرجانی ٹاؤن میں مفت آئی کیمپ، ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں
جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت سرجانی ٹاؤن میں مفت آئی کیمپ، ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کے تحت سرجانی ٹاؤن میںمفت طبی اور بلڈڈونرز کیمپ لگایاگیا۔کیمپ کی نگرانی صدر جے آئی یوتھ ضلع شمالی فیصل جمیل نے کی جبکہ ناظم جماعت اسلامی علاقہ سرجانی ٹائون مشتاق احمدنے ان کی معاونت کی۔کیمپ میں آنے والے مریضوں کوجنرل اوپی ڈی کی مفت سہولت کے ساتھ آنکھوں کامعائنہ بھی کیا گیا۔کیمپ میں بلڈ ڈونرز کے لیے سہولت بھی فراہم کی گئی۔اس موقع پر قیم جماعت اسلامی ضلع شمالی عرفان احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت اور جماعت اسلامی برسہا برس سے پبلسٹی سے بے نیازعلاج معالجے کے لیے اسپتال، ڈسپنسریز، فارمیسیز،لیبارٹریزوکلیکشن پوائنٹس ،جراثیم کش اسپرے مہم،عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹر پلانٹس ،کفالت یتیم، تعلیمی وظائف،نادار گھرانوں میں راشن کی تقسیم ،بچت بازار ا، فری میڈیکل و آئی کیمپس اور ایسی بے شمار مزید سرگرمیوں اور پرو جیکٹس کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔