ڈائریکٹر اکائونٹس کی من مانی کارروائیوں پر پیپلز لیبر یونین مشتعل

204
پیپلز لیبر یونین کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈائریکٹر اکاؤنٹ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
پیپلز لیبر یونین کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈائریکٹر اکاؤنٹ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ) میں ڈائریکٹر اکائونٹس کی من مانی کارروائیوں پر پیپلز لیبر یونین نے احتجاج شروع کردیا۔ مزدور رہنما محسن رضا اور دیگر نے پیر کو واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں جہازی سائز کے بینر اٹھاکر احتجاج کیا۔ بینر پر لکھا تھا کہ ہر ماہ ملک سے باہر جانے کی تحقیقات کرانے ، صوبائی وزیر کے نام پر ٹھیکیداروں سے 15 فیصد کمیشن لینے ، بوگس بلوں پر ادائیگیاں کرنے پر تحقیقات کرانے اور اسے فوری سبکدوش کرنے کے مطالبات درج تھے۔ مزدور رہنما کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اکائونٹس کی پوسٹ پر تعینات عمران زیدی گزشتہ چھے سال سے اسی پوسٹ پر تعینات ہے اس کی موجودگی میں چار ایم ڈی تعینات رہنے کے بعد واٹر بورڈ سے جاچکے ہیں۔ مزدور رہنمائوں نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ ڈائریکٹر مرحوم ملازمین کے انشورنس فنڈز میں ہیر پھیر کرنے میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔