روس نے ترکی اور شام کی سرحد پر فوج تعینات کردی

318

روس  نے ترکی اور شام کی سرحد ی علاقےسے کرد ملیشیاکے خاتمے کیلئے فوج تعینات کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور ترک کے درمیان ایک معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت روسی اور شامی افواج کرد ملیشیاء کو ترکی کی جانب سے شام کی سرحدی علاقے میں قائم کیے گئے سیف زون سے نکالنے میں مدد فراہم کریں گی۔

روس کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  روسی فوج کوفرات سے نکال کر شمالی سرحی علاقے’ کوبین’ بھیجا جارہا ہے۔

روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکونےکرد ملیشیاء کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سرحدی علاقے سے نکل جائیں ورنہ انہیں مار دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے شام جمیز جیفری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایسالگتا ہے   امریکہ کرد ملیشیاء کو ترکی کی فوج سے لڑنے کے لئے شام کی سرحد کے قریب رہنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

پیسکوف نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ کردوں کا سب سے قریبی حلیف رہا ہے۔ لیکن آخر میں ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔