معاہدہ سے انحراف ہوا تو حملہ کردیں گے، اردوان

411

ترک صدر رجب طیب اردگان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کردوں نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو مہلت ختم ہوتے ہی ان پر حملہ کردیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر طیب اردگان نے وضاحت کی کہ ترکی نے کرد جنگجوؤں سے نہیں بلکہ امریکا سے معاہدہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مخالفین بے سروپا الزامات سے گریز کریں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مقصد زمین کے ٹکڑے کا قبضہ نہیں بلکہ دہشت گردوں سے نجات حاصل کرنا ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔ ہم نے 9 دن میں 1500 مربع کلو میٹر علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کیا جس کے دوران 765 جنگجو مارے گئے۔