سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے پرسیاسی جماعتیں متحد

594

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سےہٹائے جانے پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردار پیش کردی گئی ۔

سرفراز احمد کو کپتانی ہٹائے جانے کی گونج اب سندھ اسمبلی میں بھی سنائی دینے لگی ، ایم کیو ایم  کے رہنماء کےمحمد حسین نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی اور کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا ناانصافی ہے ۔

سندھ حکومت کے ترجمان مزتضیٰ وہاب  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کا مقدمہ لڑنے کے دعویدار صرف باتیں کرتے ہیں،معاملے پروزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل اور جماعت اسلامی ، جی ڈی اے نے سرفراز احمدکو کپتانی سے ہٹانے پر  پی سی بی کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ فنکشنل کی رہنماء نصرت سحر عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کےمعاملے پرانہوں نےایم کیو ایم کی حمایت کی ہے۔سرفراز احمد کا تعلق  سندھ سے ہے،وہ طویل عرصے سے اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔