کیپٹن (ر) صفدر ایک بار پھر گرفتار

514

نیب نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریر کی تھی جس پر ان کے خلاف شرانگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمے کے بعد انہیں گرفتاری دینے کا کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے سسر نواز شریف کی طبیعت خرابی کا جیسے ہی علم ہوا تو وہ کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے اس دوران انہیں گرفتار کرلیا۔