سابق صدر کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

345

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام نے آصف علی زرداری کی اسپتال منتقلی کے لیے ضلعی انتظامہ کو خط لکھا جس کے بعد نیب ٹیم سابق صدر کو احتساب عدالت سے پمز اسپتال منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامہ پمز اسپتال کو ‘سب جیل’ قرار دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے سفارش کی تھی جس کے بعد آج سابق صدر کو پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔


بلاول زرداری کی میڈیا سے گفتگو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ عدالتی حکم پر ڈاکٹرز کی سفارشات پر عمل نہیں کر رہی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت آصف زرداری کو طبی سہولتوں سے محروم رکھ کر پی پی قیادت کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت پر عمل کرے۔