بھارت کاجھوٹ پوری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوگیا، دفتر خارجہ

437

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کا جھوٹ پوری دنیا کےسامنے بے نقاب ہوگیا ہے ۔

بھارتی آرمی چیف کے تمام دعویٰ دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ہے، بھارت نے “نام نہاد کارروائی کے بارے میں کوئی شواہد فراہم نہیں کیے” ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی سفارت کاروں نےخودآزاد کشمیر کا دورہ کیا اور حقیقت دیکھ لی بھارت میںاتنی جرات ہے تو مقبوضہ وادی کا دورہ کرائے۔

واضح رہے کہ ایل او سی پر گزشتہ روز فائرنگ کے واقع کو آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کےکیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جس ترجمان (آ ئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نےبھارت کےبیان کی تردید کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کا چیلنج دیاتھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے 3 سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی،جس کے نتیجے میں ایک جوا ن سمیت 5 افراد  شہیدہوگئے تھے۔پاک فوج ی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ 2 بنکرزتباہ ہوگئے تھے۔