سندھ ہائی کورٹ نے 10سالہ بچی  سے زیادتی کے ملزم کو بری کردیا

93

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل بینچ نیمجرم گلزار کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے
ہوئے سزاکالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم گلزار کو بری کردیا۔ ٹرائل کورٹ نے 2018 ء میں زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم گلزار کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا تھی۔ ملزم کیخلاف جیکسن تھانے میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔
زیادتی کا ملزم