حسین محنتی کا جیکب آباد کی مارکیٹوں کا دورہ ،دکانداروںسے ملاقات

360
جیکب آباد: جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی جہاد کشمیر مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں
جیکب آباد: جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی جہاد کشمیر مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں

جیکب آباد( نامہ نگار) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 25اکتوبر کو جیکب آباد میں لیاقت بلوچ کی زیر قیادت جہاد کشمیر مارچ کے حوالے سے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے دیگر صوبائی ذمے داران و مقامی کارکنان کے ہمراہ شہرمیں شاہی بازار، کپڑا مارکیٹ، صرافہ بازار، قائد اعظم روڈ، سبزی منڈی، بھان بازار، میمن مسجد روڈ، کاشی رام پل، مندر اسٹریٹ سمیت مختلف بازاروں میںدکانداروں اورکاروباری حضرات سے ملاقات کر کے انہیں جہاد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے
صرافہ یونین کے صدر سمیع اللہ سرھیو، الیکٹرک مارکیٹ کے صدر سری چند بھاونانی، کپڑا مارکیٹ کے بیبو لال، میڈیسن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر روشن لعل سمیت ٹریڈ یونین کے مختلف رہنماؤں سے ملاقات کی، جنہوں نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا بھرپور استقبال ،تعاون اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔
حسین محنتی/ملاقات