سابق ڈپٹی کمشنر ملیر سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

104

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری پلاٹوںکے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد اور مختار کار عبد اللطیف بروہی، ارشاد اللہ، کلیم اللہ، افتخار الدین، محمد اقبال اعوان، عامر علی اور جاوید اقبال کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ قاضی جان محمد
اورعبداللطیف بروہی سمیت 7 ملزمان جیل میں ہیں، ملزم ارشاد علی نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی وہ آج پیش بھی نہیں ہوا تھا۔ نیب کے مطابق ملزمان پر اسکیم 31 اور 33 میں 27 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ ملزمان پر غیر قانونی الاٹمنٹ کر کے 3 ارب 25 کروڑ سے زاید کی کرپشن کا الزام ہے۔ملزمان نے بلڈر مافیا کے ساتھ مل کر 75 کروڑ سے زاید کی رقم بٹوری لی ہے۔
سابق ڈپٹی کمشنر