ہانگ کانگ میں مظاہرین نے غلطیسے مسجد پر پھینکا گیا رنگ صاف کردیا

140
ہانگ کانگ: متاثرہ مسجد کی صفائی کی جارہی ہے‘ حکومتی سربراہ کیری لام انتظامیہ سے ملاقات کررہی ہیں
ہانگ کانگ: متاثرہ مسجد کی صفائی کی جارہی ہے‘ حکومتی سربراہ کیری لام انتظامیہ سے ملاقات کررہی ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مسجد کے سامنے نیلے پانی کی توپ کا استعمال کرنے پر سربراہ کیری لام نے معذرت کرلی۔ واٹر کینن سے مظاہرین پر پھینکے گئے رنگ کے باعث مسجد کے دروازے، دیواریں اور سیڑھیاں نیلی ہوگئیں،جسے ان کی ہدایت پر صاف کردیاگیا۔ واقعے کے بعد ہانگ کانگ کی خاتون سربراہ نے مسجد کا دورہ کیا اور اور امام مسجد سے واقعے پر معذرت کی۔ اس موقع پر امام محمد ارشد کا کہنا تھا کہ مسلمان برادری ہانگ کانگ میں امن سے ساتھ رہے گی۔ ہانگ کانگ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد پر رنگ پھینکنا غلطی تھی اور اسے صرف ایک حادثے کے طور پر لیا جائے۔ ہم مذہبی آزادی کااحترام کرتے ہیں.۔