کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات‘ امیدواروں میں سخت مقابلہ

143
کینیڈا: وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابات کے دوران ووٹ ڈال رہے ہیں
کینیڈا: وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابات کے دوران ووٹ ڈال رہے ہیں

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں نئی پارلیمان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انتخابات کے دوران ممکنہ طور پر 2کروڑ 70لاکھ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی اور اپوزیشن کنزروٹیو پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ پارلیمانی اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 170 نشستیں درکار ہیں۔ دوسری جانب عوامی جائزوں کے مطابق وزیراعظم جسٹن کی پارٹی کو اپوزیشن کی جانب سے سخت خطرات لاحق ہیں۔ اپنے دور حکومت میں جسٹن ٹروڈو کو مختلف الزامات کا سامنا رہا، جن میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں کی توہین کا معاملہ بھی شامل ہے۔ جب کہ کئی اسکینڈلز میں گھر جانے کے باعث ان کی عوام میں مقبولیت کم ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فریقین میں کسی ایک کی فتح کو یقین نہیں کہا جاسکتا، تاہم اتنا ضرور ہے کہ دونوں جماعتوں میں سے کسی کو بھی واضح اکثریت ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔