کوسٹ گارڈز کی کارروائی،ڈمپر سے 2600 کلوگرام حشیش برآمد

236
پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی میں پکڑے جانے والے ملزمان اور برآمد منشیات میڈیا کو دکھایا جا رہا ہے
پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی میں پکڑے جانے والے ملزمان اور برآمد منشیات میڈیا کو دکھایا جا رہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان ) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیاز ملٹری نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔جس کے نتیجے میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ چیک پوسٹ پر اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی2600کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش(چرس) برآمد کر کے 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونی تھی۔پکڑی جانے والی منشیات اور ڈمپر کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2850.7ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات ،ڈمپر اور2 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔