اسپیکرصوبائی اسمبلی کی کرسی سندھ دشمنی کاکردار ادا کررہی ہے،حسنین مرزا

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤ ں بیرسٹرحسنین مرزا و دیگرنے کہاہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کی کرسی سندھ دشمنی کا کردار ادا کر رہی ہے،سندھ کے پانی پر کوئی سودے بازی قبول نہیں،معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹرحسنین مرزا نصرت سحرعباسی نے کہاکہ جی ڈی اے نے جونیجو کی قرارداد کی مکمل حمایت کی ہے۔