عوام کو جلدپی پی کی نااہل حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے، خرم شیر زمان

71

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نیب زدہ ہیں، و زیر اعظم سے ملاقات کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کوخود کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔ جو پیسہ وفاق سے سندھ کو عوام پر خر چ کرنے کے لیے ملتا ہے وہ پیسہ عوام پر ہر حال میں خر چ ہونا چاہیے، اگر وہ پیسہ عوام پر خر چ نہیں ہوگا تو نیب حرکت میں آئے گی۔ بہت جلد سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے۔