گلشن غازی میں پا نی بحران کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ

126
بلدیہ ٹاؤن: گلشن غازی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کیا جا رہا ہے
بلدیہ ٹاؤن: گلشن غازی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کیا جا رہا ہے

کراچی(پ ر )بلدیہ ٹائون میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کا گلشن غازی میں احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی جوواٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور ہاتھ میں احتجاجی بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔مظاہرے سے ناظم علاقہ جماعت نئی آبادی طارق قیصرانی اور ضیا الرحمان نے خطاب کیا۔ طارق قیصرانی نے کہا کہ ضلع غربی کے پیاسے لوگ واٹر بورڈ کے مظالم سے تنگ آچکے ہیں۔واٹر بورڈ نے ضلع غربی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھا ہے۔کئی علاقوں میں دو مہینے بعد پانی سپلائی کیا جارہا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔پانی کی عدم دستیابی کے باعث عوام میں اشتعال پایاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیںجبکہ ٹینکر مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔اس موقع پر جماعت اسلا می کے منتخب کونسلر نئی آبادی ضیاء الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی عوام کا بنیادی حق ہے ۔جماعت اسلامی عوام کے حق کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔