کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

162

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 5 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھیرہ سے لاہور جاتے ہوئے لاہور پولیس نے حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئےکیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا تھا۔