امریکی فوجوں کا انخلا، شام سے عراق میں داخل

328

امریکی فورسز کا شام سے انخلاجاری ،سرحدی گزر گاہ کے راستے شام سے عراق میں داخل ہوگئیں ۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہمارے کیمرہ مین نے شام سے امریکی انخلا کے سلسلے میں 100سے زیادہ بکتر بند گاڑیوں کو امریکی فوجیوں کو لے کرسرحد پار کرتے ہوئے دیکھا۔ امریکی فورسز سرحد پار کر کے عراقی کردستان پہنچیں جہاں کی انتظامیہ نیم خود مختاری پر عمل پیرا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو درجنوں ٹرکوں کو امریکی فوجی اڈوں کا رخ کرتے ہوئےدیکھا گیا جہاں سے وہ ہتھیاراورعسکری ساز و سامان منتقل کررہے تھے۔

دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نےتل بیدر میں القلیب کے فوجی اڈے سے انخلا کے بعد اسے تباہ کردیا ہے ۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مالی شام سے نکلنے والے 1000 امریکی فوجی عراق کے مغربی حصے میں منتقل ہوں گے،جہاں وہ داعش تنظیم کے خلاف مہم جاری رکھیں گے۔