کراچی.پلاسٹک کے جعلی انڈے بیچنے کا دکاندار گرفتار ضمانت پر رہا

651

کراچی: ڈیفنس کے علاقے سےپلاسٹک کے جعلی انڈے فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار جبکہ عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا .

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں کارروائی کی اور اس دوران جعلی انڈوں کی فروخت کا انکشاف ہوا۔

فوڈ اتھارٹی نے دکان سے 20 جعلی انڈے برآمد کرلیے اور دکان کے مالک جمیل احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جعلی انڈوں کی فروخت کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم جمیل احمد کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم  کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے وزیر نواب وسان کے پی اے نوید وسان کی مدعیت میں مقدمہ  درج کیا گیا تھا ۔

مدعی کے مطابق 2 روز قبل نواب وسان کا ملازم ڈیفنس فیز 6 میں واقع دکان سے 2 درجن انڈے خرید کر لایا، انڈے جب گھر میں پکائے تو وہ پلاسٹک بن گئے جو کہ جعلی انڈوں کی پہچان ہے، اس بات کی اطلاع سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ اور درخشاں پولیس کو دی گئی جس پر فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔