کراچی پورٹ پر دوکارگو جہازوں میں تصادم

662

کراچی : پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز ٹکرا گئے، برتھ  نقصان مرمت ڈاژن جہاز کے مالکان کریں گے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کے مطابق  پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں برتھ کے دونوں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

چینی جنرل کارگو جہاز ڈاژن برتھ نمبر 25 سے ٹکرایا ہے، جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکرایا۔

پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ  کی جانب سے جہازوں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،جہاز کی آخری لمحات میں رفتار کم نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا،حادثے کی تحقیقات میں جہاز کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی گئی۔

نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔