آزادی مارچ کے بینرز لگانےوالوں کو گرفتار کرلیا گیا

375

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کیلئے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ملزمان مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمدارشاد گرفتار کرکے بینرز برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان پر دفعہ 144 کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

پولیس حکا م کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ، ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اور دیگر افراد کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکساتے رہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سیاسی سرگرمیوں سمیت کسی قسم کے اجتماع، مجالس اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔