بھارت نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے بھیجے مسودے پر گھٹنے ٹیک دئیے

267

بھارت نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے بھیجے مسودے پر گھٹنے ٹیک دئیےاور کرتارپور راہداری منصوبے پر بھارت پاکستان کے مسودے پر رضامند ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے چند روز قبل مسودہ بھارت کے حوالے کیا تھا جس میں کرتار پور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں سے 20 ڈالر انٹری فیس وصولی کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بھارت  نےفیس کا جواز بناکر مسودے پر دستخط سے انکار کردیا تھااوربھارت کی وزارت امورخارجہ نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ فیس کے فیصلے پرنظرثانی کرے کیوں کہ فیس لاگو ہونے سے یاتریوں کی تعداد متاثرہوسکتی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت نے فی یاتری 20 ڈالرز سروس فیس وصولی کے پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئےکرتارپور راہداری کھولنے کے مسودے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، پاکستان اوربھارت 23 اکتوبر کو کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے مسودے پر دستخط فوکل پرسن کریں گے، پاکستان نے واضح کردیا کرتارپور راہداری جیسے خیرسگالی اقدام کی مثال کہیں نہیں ہے۔