سائوتھ ایشیائی لوگ کھیلوں میں بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں، ارون جے ماسنگا

182
یوایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ بیورو آف سائوتھ اینڈ سینٹرل ایشیئن افیئرزکے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان افیئرز مسٹر ارون جے ماسنگا کا وفدکے ساتھ گروپ فوٹو
یوایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ بیورو آف سائوتھ اینڈ سینٹرل ایشیئن افیئرزکے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان افیئرز مسٹر ارون جے ماسنگا کا وفدکے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(سید وزیر علی قادری )یوایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ بیورو آف سائوتھ اینڈ سینٹرل ایشیئن افیئرزکے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان افیئرز مسٹر ارون جے ماسنگا نے کہا ہے کہ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم ( اے ایم پاک بی ڈی ایف) کے ساتھ ملکر پاکستان اور امریکا کے درمیان فلاحی،تجارتی،ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مثبت اور اہم کردار ادا کرے گا،امریکا میں روز بروز کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے اور بالخصوص سائوتھ ایشیاء سے تعلق رکھنے والے لوگ کھیلوں میں بھرپوردلچسپی لے رہے ہیں اس لئے ہم کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے آرگنائز کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عیسیٰ کرکٹ کلب اینڈ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس( آئی سی سی ایم سی) ہیوسٹن کے دورے کے موقع پرصدر نویدعیسیٰ،سیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت اوردیگر اراکین سے گفتگو میں کیا۔ مسٹر ارون جے ماسنگا نے کہا کہ2سال کے مختصر عرصے میں اے ایم پاک بی ڈی ایف نے اپنی بہترین کارکردگی سے دونوں ممالک میں لوگوں کوبے حد متاثر کیا ہے اور انکی کاوشیں قابل قدر ہیں۔انہوںنے امیدظاہر کی کہ امریکا اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے میں اے ایم پاک بی ڈی ایف اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ارون جے ماسنگا نے مارچ 2020 میں ہیوسٹن میں ہونے والے اے ایم پاک ٹریڈ ایکسپو2020کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر نویدعیسیٰ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان حالیہ کامیاب ملاقاتوں نے ددونوں ممالک کو مزید قریب کردیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاکستان کے تجارتی حجم کو بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے جس سے نہ صرف امریکا میں مقیم پاکستانیوں بلکہ پاکستان میں بسنے والے عوام میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔سید ناصر وجاہت نے کہا کہ مسٹر ارون جے ماسنگا کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔آخر میں نویدعیسیٰ اور سید ناصر وجاہت نے مسٹر ارون جے ماسنگا کوکرکٹ بیٹ،بال اور ٹی شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔