مساجد اسلامی معاشرے اور ایمانی زندگی کا مرکز ہیں ٗحافظ نعیم الرحمن

633
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن گلشن معمار میں جامع مسجد خاتم النبین کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن گلشن معمار میں جامع مسجد خاتم النبین کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ’’ اللہ کے گھروں کو وہی لوگ آباد رکھتے ہیں جو حقیقت میں اس سے سچی محبت کرتے ہیںاور اس سے ڈرتے ہیں‘‘ مساجد روئے زمین پر اللہ کا گھر ہیں مساجد اسلامی مسلم معاشرے اور ایمانی زندگی کا مرکز ہیںاورمسلمانوں کا شعار ہیں ، مساجد میں نہ صرف عبادات کی ادائیگی ہوتی ہے بلکہ دینی تعلیم و تربیت کااہتمام بھی کیا جاتا ہے۔مساجد تعمیر کرنا نہ صرف باعث اجرو ثواب ہے بلکہ جنت میں گھر بنانے کے مترادف بھی ہے اور رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ بھی ،مخیر حضرات اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر میں بھرپور حصہ ڈالیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی علاقہ گلشن معمار کے زیر اہتمام گلشن معمار میں جامع مسجد خاتم النبیّن کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب سیکرٹری ضلع شمالی رضوان شاہ ،، صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شمالی ابوالضیا پرویز، ناظم علاقہ گلشن معمار ابوالخیر، امام وخطیب جامع مسجد خاتم النبیین مولانا محمدشفیع اللہ، سید عاصم علی، کارکنان ،اہل علاقہ اور احباب کی بڑی تعداد موجود تھی ۔