بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ؛ 9 بھارتی فوجی ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

143

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک سپاہی سمیت پانچ شہری شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرتے ہوئے دو بنکرز تباہ کردیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایل او سی  معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں فائرنگ کی جس میں پاک فوج کا ایک جوان جبکہ پانچ عام شہری شہید ہوگئے۔ پاک فوج جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کا شہید ہونے والا سپاہی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دو جوانوں سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکی آڑ میں معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہاہے، مگر بھارت کو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ مؤثر جواب دیا جائے گا۔