جیکب آباد :جماعت اسلامی کا جہاد کشمیر مارچ 25 اکتوبر کو ہوگا، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

102
جیکب آباد: ضلعی امیر حاجی دیدارلاشاری کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری سے ملاقات کررہا ہے
جیکب آباد: ضلعی امیر حاجی دیدارلاشاری کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری سے ملاقات کررہا ہے

جیکب آباد ( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت 25 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ رہنماؤں کے طوفانی دورے، کارکنان کا گھر گھر رابطہ کے علاوہ مارچ کے راستے سمیت شہر بھر میں پوسٹر، پینا فلیکس بینر لگانے کے ساتھ ہینڈ بلز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے جہاد کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع بھر کے ٹھل، گڑھی خیرو، مبارکپور، نواز جاگیرو کا طوفانی دورہ کر کے پروگرام کو حتمی شکل اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلیے ذمہ داران پر زور دیا۔ حاجی دیدار علی لاشاری نے اس موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارے لیے اس وقت زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کو جو اہم نہیں سمجھتا وہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کا وفادار نہیں ہے۔ سندھ سمیت ملک کو سر سبز شاداب کرنے والے سارے دریا کشمیر سے آتے ہیں۔ کشمیر مذاکرات سے نہیں بلکہ جہاد سے ہی آزاد ہوگا۔ عوام 25 اکتوبر کو جہاد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کر کے بھارت کے ظالمانہ اقدامات اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیر سمیت امت کی ترجمانی کی ہے۔ 25 اکتوبر کو جہاد کشمیر مارچ ان شاء اللہ جیکب آباد کی تاریخ کا بہت بڑا پروگرام ہوگا۔ یاد رہے کہ جمعہ 25 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت جہاد کشمیر مارچ سہ پہر 3 بجے ٹکنڈو باغ سے شروع اور ڈی سی چوک سمیت مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا حبیب چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرجائے گا۔ جہاد کشمیر مارچ میں مرد و خواتین بچے بوڑھے سمیت ہر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے شریک ہوں گے۔

جیکب آباد: جہادکشمیرمارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں
جیکب آباد: جہادکشمیرمارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں

جماعت اسلامی وفد کی ڈی سی جیکب آباد سے ملاقات‘ جہاد کشمیر مارچ کی دعوت
جیکب آباد (نامہ نگار) جماعت اسلامی جیکب آباد کے وفد نے ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری سے ملاقات ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کے تحت 25 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے ٹکنڈو باغ سے حبیب چوک تک مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی دعوت دی۔ ڈی سی جیکب آباد نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور تکمیل پاکستا ن کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیر اور کشمیری عوام کیلیے جماعت اسلامی کی کوشش قابل تحسین ہیں وفد میں ضلعی نائب امیر مولانا محمد اعظم بروہی مقامی جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ رند بھی شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ حسین محنتی
کل جیکب آباد پہنچیں گے

جیکب آباد (نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کل 21اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچیں گے۔وہ جہاد کشمیر مارچ کی تیاریوں کے جائزہ کے علاوہ اس حوالے سے صبح 9 بجے ڈی سی چوک پر لگائے گئے کیمپ میں کارکنان سے خطاب بعد ازاں وہ کارکنان کے ہمراہ دن بھر مختلف بازاروں میں شاپ ٹو شاپ جا کر دکانداروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کر کے انہیں 25 اکتوبر کو جہاد کشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ دریں اثناء وہ المرکز اسلامی میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

جہاد کشمیر مارچ: سوشل میڈیا
ورکشاپ آج ہوگی
جیکب آباد ( ) جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت 25 اکتوبر کو لیاقت بلوچ کی قیادت میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کے سلسلے میں پیر 21 اکتوبر کو آج المرکز اسلامی میں دوپہر ایک بجے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں ضلع بھر سے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن شریک ہوں گے۔ سوشل میڈیاسندھ کے انچارج ریاض احمد صدیقی کی قیادت میں کراچی سے ماہرین کی ٹیم سوشل میڈیا کے بہتر و مؤثر استعمال پر لیکرز دیں گے۔ آخر میں سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری بھی خطاب کریں گے۔

جیکب آباد: حافظ نصراللہ عزیز جہاد کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں
جیکب آباد: حافظ نصراللہ عزیز جہاد کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں