پاک انڈو نیشیانیوی اسپیشل گروپ کی مشترکہ مشق سی تھنڈر کا اختتام

57
کراچی:پاک انڈونیشین مشترکہ مشق کے دوران اہلکار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی:پاک انڈونیشین مشترکہ مشق کے دوران اہلکار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور انڈونیشین نیوی اسپیشل آپریشن فورسزکی مشترکہ مشق سی تھنڈر IV- 2019ختم ہوگئی ۔دونوں ملکوں کے درمیاں یہ چوتھی 7روزہ مشق تھی جو ہر سال منعقد ہوتی ہے۔ مشق کیمقاصد میںمضبوط عسکری تعلقات، اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط ، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے تجربات کا تبادلہ شامل تھا۔مشق کے دوران میری ٹائم انسداد دہشت گردی آپریشنزکے تحت بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشن کیے گئے۔مشقوں کا اختتام بحیرہ عرب میں مشتر کہ وِزٹ بورڈ سرچ اور سیزر آپریشنز کے شاندار مظاہرے سے ہوا جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس اور شریک پاک بحریہ اورانڈونیشین بحریہ کی ایس او ایف ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشترکہ مشق کے دوران حاصل کیا گیا پیشہ ورانہ تجربہ باہمی طور پر سود مند رہا اور دو برادرانہ بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون میں فروغ کا باعث ہوگا۔