کراچی میں امن و امان پولیس کی محنت کا نتیجہ ہے،آئی جی سندھ

53
ٹھٹھہ :آئی جی سندھ کلیم امام پولیس دربار سے خطاب کررہے ہیں
ٹھٹھہ :آئی جی سندھ کلیم امام پولیس دربار سے خطاب کررہے ہیں

ٹھٹھہ ( رپورٹ: گل حسن جاکھرو) آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کا کریڈٹ سندھ پولیس کو جاتا ہے، کراچی دنیا میں چھٹے نمبر پرخطرناک شہر تھاجو اب 16ویں نمبر پر آچکا ہے یہ سب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے ، حکومت سندھ پولیس کے لیے مراعات اور دیگر جدید سہولیات کے حوالے سے اچھے اقدامات کررہی ہے۔یہ بات انہوں نے ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ چہلم کے سلسلے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، گٹکے سمیت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیاگیا ہے،جس کے بہتر نتائج مل رہے ہیں،پولیس کی وردی عوام کی محافظ ہے ، ان سے بہتر رویہ اختیار کیا جائے تاکہ لوگ کو مسیحا کی نظر سے دیکھیں، اس دوران پولیس کو ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے خطاب کیا اور آئی جی سندھ کلیم امام کوسماجی رہنما ڈاکٹر شیام کمار اور ان کے بچوں نے گلدستے بھی پیش کیے۔