مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر مذاکرات سے انکار

150

جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور مذاکرات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ تھی،جس حکومت کا اپنا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں کیا آئینی حدود بتائے گی؟۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں حزب اختلاف کا متفقہ موقف سامنے آئے گا اور اس پر عمل ہوگا۔ نے کہا کہ اپوزیشن ایک صفحے پر ہے اور اس کا ایک ہی ہدف ہے، ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انصار الاسلام رضاکار تنظیم اور ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، جو حکومت رضاکاروں سے خوفزدہ ہے وہ مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کرے گی،پاکستان پر مشکل وقت آیا تویہی ڈنڈا بردار محاز پر ہوں گے۔