جے یو آئی نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات منسوخ کر دیئے

249

آزادی مارچ کے معاملے پر حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے آج ملاقات کرنا تھی لیکن مولانا فضل الرحمن  کی جانب سے مذاکرات کرنے یا کرنے کا اختیار رہبر کمیٹی کو سپرد کرنے کے بعد منسوخ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف نے رہبر کمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر کو اکرم درانی کے گھر طلب کیا ہے جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومتی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام سے رابطہ کیا تھا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات طے کی تھی جس کے تحت ان کے درمیان آج پہلی ملاقات ہونا تھی جس میں حکومتی کمیٹی انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔