وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے

248

وزیراعظم عمران خان(کل) پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے،وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کو کل گورنر ہاؤس میں طلب کیا ہے،جہاں وہ دوپہر12بجے اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات زیر غور آئیں گے اور انہیں حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم )اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائینس (جی ڈی اے)ارکان بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم سے پی ایس11سے کامیاب ہونے والے امیدوار معظم عباسی ملاقات کریں گے۔