شعیب اختر نے کراچی کے کرکٹرز کو “ڈرپوک ” قرار دیدیا

342

سابق اسپیڈ اسٹار روالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کراچی کے کرکٹرز کو “ڈرپوک ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے زوال کے خود ذمہ دار ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے جانے پر شعیب اختر نے کہا کہ کراچی کے کرکٹرز اپنے زوال کے خود ذمہ دار ہیں اس میں پنجاب والوں کا کوئی قصور نہیں، اب ٹیم میں ایک ہی کراچی کا لڑکا رہ گیا ہے جو اسدشفیق ہے اور وہ بھی ڈرپوک ہے،64 ٹیسٹ کھیلنے کے باجوداسد شفیق کا بڑے پلیئرز میں نام آنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔

شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز 2 سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا، میں اسے کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آ کر پرفارمنس دکھاؤ مگر اس نے بات نہیں مانی۔