رانا ثناکیس میں گواہوں کا خطرہ ہے، مقدمہ راولپنڈی منتقل کیا جائے، شہریار آفریدی

436

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن گواہوں کی جان کو خطرہ ہے۔

اسلام  آباد میں  میڈیا سے گفتگون کرتے ہوئے شہریار آفریدی شہریار آفریدی  نے رانا ثناء اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے پاس  اربوں روپے کہاں سے آئے؟ اے این ایف جب بھی سیاسی ڈرگ ڈیلرز پر ہاتھ ڈالتی  ہے تو اسے میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جاتا ہے،پی ٹی آئی حکومت ڈرگ ڈیلرز کے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نےاس بات کا پھر سے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس راناثناء اللہ کے خلاف ثبوت موجود ہے ،لیکن ہمارت گواہوں کی جان کو خطرہ ہے اورگواہوں کی جان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور کیس کو راولپنڈی  منتقل کیا جائے۔