ایف اے ٹی ایف: 2020 میں پاکستان وائٹ لسٹ میں آجائے گا، حماد اظہر

394

وزیر مملکت برائے محصولات  حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 2020 میں پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس برائے منی لانڈرنگ (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں رہےگا، صدر ایف اے ٹی ایف

انہوں نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گرشتہ ایک سال اور خصوصاً آخری کے چار ماہ کی پاکستانی پیش رفت کا اعتراف کیا ہے تاہم اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وفاقی اورصوبائی محکموں سمیت تمام ریگولیٹری اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کررہےہیں جس کے تحت پاکستان 2020 میں گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔