جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریگی، لیاقت بلوچ

133

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

لاہور میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت وفاق اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات  کے انعقاد کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کررہی ہے، حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں آتی ، حکومت کی غیر سنجیدگی پر جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی بلدیاتی اداروں کے لیے مثبت رویے کا اظہار نہیں کیا جب کہ حکمران آئین سے بغاوت کی روش ترک کردیں۔