سنگاکارا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کیلیے تیار

192

سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین سنگاکارا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کی ٹھان لی۔

ایک بیان میں سنگاکارا نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حق میں صدا بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان اور پذیرائی پر بڑی خوشی ہوئی، بالآخر اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، موقع ملا تو میں بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہوں گا اور خود بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم میں سنگا کارا بھی شامل تھے۔