انٹر کامرس سال دوم کے سالانہ نتائج کا اعلان، نجی کالجز کے طلباء بازی لے گئے

338

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر سال دوم (کامرس ریگولر گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تنائج کے مطابق پہلی پوزیشن پر انس حبیب نے 88 فیصد اور دوسری پوزیشن پر مزمل احمد 87 فیصد نمبرز حاصل کیے جبکہ تیسری پوزیشن عروبہ محمد کے نام رہی جس میں انہوں نے 86 فیصد نمبر حاصل کیے۔

تینوں طلباء کا تعلق شہر کے نجی کالجز سے ہے تاہم ایک بھی سرکاری کالج پوزیشن لینے میں ناکام رہا ہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 43021 طلباء نے حصہ لیا جبکہ 12888طلباء کامیاب ہوئے۔