فٹنس مسائل میں گھرے حسن علی دورہ آسٹریلیا سے باہر

254

کراچی: فٹنس مسائل کا سامنا کرتے فاسٹ بالر حسن علی دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے۔

ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کمر درد کا شکار ہونے والے بائیں ہاتھ پیسر کو ڈاکٹر نے مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ، وہ فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے صرف ایک میچ سدرن پنجاب کے خلاف کھیلے جس میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

 حسن علی  کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا عمل جاری رہے گا تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں بھی فاسٹ بالر کی شمولیت کے امکانات تقریبا معدوم دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کے فٹنس رپورٹ کلیئر نہ ہونے پر سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست سے حسن علی کا نام  خارج کردیا ہے۔ 3 ہفتوں بعد ایک بارپھر بائیں ہاتھ کے پیسر کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا، اس کی رپورٹس آنے کے بعد حسن علی کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔

 یاد رہے کہ دورہ آاٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا جس میں متوقع ہے کہ حسن علی کے نام پر غور کیا جائے۔