جنرل حمید گل کی اہلیہ انتقال کرگئیں

156

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل(مرحوم) کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال  کر  گئیں۔

انکی عمر 78برس تھی اور پچھلے 27برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ۔ انکی نماز جنازہ 20اکتوبر 2019ء بروزاتوار دن 2:30بجے ریس کورس گرائونڈ آرمی قبرستان ویسٹرج راولپنڈی میں ادا کی جائیگی ۔

جنرل حمید گل کےبیٹوں عمر گل اور عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ  ان کی والدہ کی گزشتہ دنوں سے طبیعت انتہائی ناساز تھی  اور وہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔