پسماندہ اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، محمود خان

91

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے کہا ہے کہ پسماندہ اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ارکان نے اپنے حلقے کے مسائل اور
ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی دیر پا ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ایک سال کی قلیل دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغازہو چکا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں صوبے کے مختلف اضلاع میں صحت کے بنیادی مراکز کی اپگریڈیشن ، اسکولوں کا قیام و اپ گریڈیشن ، صاف پینے کے پانی کے منصوبے ، سوات موٹر وے کی تکمیل ، پنا ہ گاہوں کا قیام ، صنعتی زونزکا قیام ، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے، روزگار اسکیم ، صحت انصاف کارڈ کی پوری صوبے میں توسیع ، سڑکوں کی تعمیر اور ان جیسے دیگر میگا پروجیکٹس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہے ، پورے صوبے کی ترقی ان کی ترجیح ہے ،ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔صوبے بھر میں جہا ں پر بھی ترقیاتی کام ہوں گے ان میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
محمود خان