یونیورسٹی واقعے پر خاموش نہیں رہیں گے، نواب ثنا اللہ زہری

206

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے، جب کوئی ہمارے بچیوں کی عزتوں کو پامال کررہے ہیں توان کے ساتھ وہی ہونا چاہیے ،قبائلی روایات کو کسی بھی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے، معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ فوری طو رپر وائس چانسلر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب ثنا اللہ زہری نے کہاکہ وی سی کو برطرف کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے یہ عمل صوبے کی تعلیم کے خلاف اور یہ صوبے کو پسماندگی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے یہ کوئی چوری کی واردات نہیں بلکہ ہماری پردہ داری پر ڈاکا ڈالا گیا ہے اس کی تحقیقات کے لیے معمولی انکوائری کمیٹی نہیں بلکہ اسے بہت زیادہ سنجیدگی سے لینا ہوگا جو بھی اس عمل میں ملوث ہے اسے سرعام پھانسی کی سزا دینی چاہیے ان کے ساتھ یہاں پیش آنے والے واقعات کوکوئی غیرت مند انسان قبول نہیں کرسکتا ۔
نوا ب ثنا اللہ زہری